اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع: امریکہ اسلحہ فراہم کرے گا، بحری گروپ مشرق وسطیٰ کی جانب منتقل کرے گا اسرائیل اور غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 1100 سے تجاوز کر گئی

امریکہ حماس کے خلاف نئی اعلان کردہ جنگ میں اسرائیل کی مدد کے لیے ایک طیارہ بردار جنگی جہاز کو مشرقی بحیرہ روم میں منتقل کرے گا جبکہ گولہ بارود اور دیگر سازوسامان فراہم کرے گا۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی ‘مکمل حمایت’ کا وعدہ کیا ہے۔ اسرائیل نے غزہ پر حملے کیے اور عسکریت پسند گروپ کی جانب سے کیے گئے غیر معمولی حملے کا بدلہ لینے کا وعدہ کیا جس نے اسرائیلی سکیورٹی فورسز کو حیران کر دیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں ہلاکتوں کی تعداد 700 تک پہنچ گئی ہے اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں جبکہ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں کم از کم 413 افراد ہلاک اور 2300 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ لبنان ی عسکریت پسند گروپ حزب اللہ نے کہا کہ اس نے حماس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سرحد کے قریب اسرائیلی اہداف پر حملہ کیا اور اسرائیل نے جوابی کارروائی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں