اسلام آباد:(پاک آنلائن نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) توہین عدالت کیس میں سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
توہین عدالت کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی جہاں اس وقت بانی پی ٹی آئی عدالت میں موجود ہیں۔
سماعت کے دوران ملزمان پر باقاعدہ فرد جرم عائد کی گئی جس کے بعد سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔
اگست 2022 میں الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن واچ ڈاگ کے خلاف مبینہ طور پر ‘غیر مہذب’ زبان استعمال کرنے پر بانی پی ٹی آئی اور دیگر کو نوٹس جاری کیے تھے۔
سیاسی رہنماؤں نے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر سکندر راجہ کو بار بار تنقید کا نشانہ بنایا اور الیکشن کمیشن کو ‘پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ماتحت ادارہ’ قرار دیا۔