اسلام آباد پولیس نے ورچوئل ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت شہری گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (آئی سی سی پی او) ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی ہدایت پر نئی سہولت متعارف کرائی گئی ہے جس کا مقصد بیوروکریٹک عمل کو ہموار کرنا اور خدمات میں اضافہ کرنا ہے۔
نئی سروس کے تحت اسلام آباد میں درست ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے شہری کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) نمبر، ڈرائیونگ لائسنس نمبر اور میعاد ختم ہونے کی تاریخ اسلام آباد پولیس کی آفیشل ویب سائٹ پر اپنی معلومات درج کرکے ورچوئل ڈرائیونگ لائسنس آن لائن ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔
یہ خاص طور پر مددگار ہے اگر آپ سفر کر رہے ہیں اور آپ گھر پر اپنا ڈرائیونگ لائسنس بھول گئے ہیں یا اسے کہیں کھو چکے ہیں. اب آپ چند آسان اقدامات میں اسلام آباد پولیس کی آفیشل ویب سائٹ سے ورچوئل ڈرائیونگ لائسنس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
مزید برآں، نئی سروس شہریوں کو گھر سے آن لائن اپنے اسلام آباد ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کی اجازت دیتی ہے، جس سے گھنٹوں لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کی ضرورت ختم ہوجاتی ہے۔