پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ز کے انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکم امتناع ختم کر دیا

پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست منظور کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دینے اور بعد ازاں اس کا انتخابی نشان بیٹ واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکم امتناع واپس لے لیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان اور انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ نے گزشتہ ماہ کی 26 تاریخ کو پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان سے متعلق حکم کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں