امریکہ حماس کے خلاف نئی اعلان کردہ جنگ میں اسرائیل کی مدد کے لیے ایک طیارہ بردار جنگی جہاز کو مشرقی بحیرہ روم میں منتقل کرے گا جبکہ گولہ بارود اور دیگر سازوسامان فراہم کرے گا۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی ‘مکمل حمایت’ کا وعدہ کیا ہے۔ اسرائیل نے غزہ پر حملے کیے اور عسکریت پسند گروپ کی جانب سے کیے گئے غیر معمولی حملے کا بدلہ لینے کا وعدہ کیا جس نے اسرائیلی سکیورٹی فورسز کو حیران کر دیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں ہلاکتوں کی تعداد 700 تک پہنچ گئی ہے اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں جبکہ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں کم از کم 413 افراد ہلاک اور 2300 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ لبنان ی عسکریت پسند گروپ حزب اللہ نے کہا کہ اس نے حماس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سرحد کے قریب اسرائیلی اہداف پر حملہ کیا اور اسرائیل نے جوابی کارروائی کی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments