اسرائیلی فوج کا غزہ راہداری کھولنے کا اعلان

غزہ سٹی، فلسطین

اسرائیلی فوج نے پیر کے روز کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے لیے ایک راہداری کھولے گی تاکہ وہ سمندر کے کنارے واقع علاقے میں فوجی کارروائی کے دوران جنوب سے بھاگ سکیں۔

فوج کے عربی زبان کے ترجمان اویچی ادری نے کہا کہ شہریوں کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے سے شام 14 بجے کے درمیان صلاح الدین ہائی وے پر جانے کی اجازت ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ اپنی حفاظت کے لیے وقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وادی غزہ سے جنوب کی جانب بڑھیں۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمالی حصے میں رہنے والے 1.1 ملین افراد کو خبردار کیا ہے کہ وہ نقل مکانی کر کے جنوب کی طرف چلے جائیں کیونکہ اس کی افواج نے محاصرے والے علاقے کے شمالی حصے میں اپنی کارروائیوں کو وسیع کر دیا ہے۔

اسرائیل نے 7 اکتوبر کو حماس کی طرف سے سرحد پار حملے کے بعد غزہ کی پٹی پر فضائی اور زمینی حملے شروع کیے ہیں۔

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری میں اب تک 4800 بچوں اور 2550 خواتین سمیت کم از کم 9770 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل میں ہلاکتوں کی تعداد تقریبا 1600 ہے۔

بڑی تعداد میں ہلاکتوں اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے علاوہ، اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے غزہ کے 2.3 ملین رہائشیوں کے لئے بنیادی اشیائے ضروریہ کی قلت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں