چین کے نیشنل کلائمیٹ سینٹر نے بتایا ہے کہ ملک میں 1961 میں ریکارڈ رکھنے کے آغاز کے بعد سے 2023 میں سب سے زیادہ اوسط درجہ حرارت دیکھا گیا۔
بیجنگ میں قائم سی جی ٹی این کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ سال چین کا قومی اوسط درجہ حرارت 10.7 سینٹی گریڈ (83.2 فارن ہائیٹ) تک پہنچ گیا، جو 2021 میں قائم 10.5 سینٹی گریڈ (50.9 فارن ہائیٹ) کے پچھلے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ گیا۔
ملک کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت 0.5 سے 1 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا، چین کے 127 قومی موسمیاتی اسٹیشنوں نے سال بھر میں روزانہ بلند درجہ حرارت کا ریکارڈ توڑ دیا۔
سینٹر فار ڈیزاسٹر فیلنتھروپی کے مطابق، چین کو 2023 کے موسم گرما کے دوران غیر معمولی سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، ریکارڈ بارشوں، طوفانوں اور مون سون کی شدید صورتحال کے ساتھ.
جولائی کے اواخر میں آنے والے طوفان ڈوکسوری نے 16 شہروں میں تاریخی بارشیں اور سیلاب پیدا کیے، جن میں بیجنگ میں 140 سالوں میں سب سے زیادہ بارش بھی شامل ہے۔
2 ستمبر کو سمندری طوفان ساؤلا نے جنوبی چین سے 880,000 سے زائد افراد کو نقل مکانی پر مجبور کیا۔
چین کو سال بھر میں متعدد زلزلوں کا سامنا کرنا پڑا۔ حال ہی میں شمال مغربی چین میں 6.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے 87 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا تھا۔
ہلاک شدگان کی تعداد 149 تک پہنچ گئی ہے اور دو لاپتہ ہیں جبکہ رات کے وقت متاثرہ گنجان آباد علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
یہ 2014 کے بعد سے چین کا سب سے مہلک زلزلہ ہے جس نے گھروں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا ہے اور بجلی اور پانی کی بندش کا سبب بنا ہے۔
دریں اثنا، کوریا کی موسمیاتی انتظامیہ کے مطابق، 2023 کو جنوبی کوریا میں ریکارڈ پر سب سے گرم سال کے طور پر رپورٹ کیا گیا ہے، جس میں سالانہ اوسط درجہ حرارت 13.7 سینٹی گریڈ (56.7 فارن ہائیٹ) تک پہنچ گیا ہے.
2016 میں 13.4 ڈگری سینٹی گریڈ (56.1 فارن ہائیٹ) کے پچھلے ریکارڈ کو عبور کرتے ہوئے یہ اعلان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ 2023 سرکاری طور پر ملک میں سب سے گرم سال ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جنوری سے نومبر تک ملک بھر میں اوسط درجہ حرارت سالانہ اوسط سے اوپر رہا۔